سزا یافتہ مجرموں کی برطانیہ سے واپسی، معاہدے سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کی خصوصی وزارتی کمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی واپسی کے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے کرلیے، برطانیہ کے ساتھ معاہدے پردستخط کیے جائیں گے۔معاملہ وفاقی کابینہ میں لے جانے سے پہلے برطانیہ سے مزید مشاورت کی جائے گی، معاہدے کے تحت صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرنے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرمان واپسی کے معاہدے کو بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیا جائے گا، معاہدے سے پاکستان اور برطانیہ اپنے سزا یافتہ مجرمان کو ایک دوسرے کے ممالک واپس بھیج سکیں گے۔برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا، مجرمان واپسی معاہدے سے متعلق مذاکرات کا پہلا دور اکتوبر 2019 میں منعقد ہوا تھا۔

Recent Posts

وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کے لیے…

38 mins ago

چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025…

43 mins ago

اسٹاک مارکیٹ میں 72 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ، ڈالر اور سونا مہنگا

کراچی(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی 50 رکنی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کے بعد دونوں ممالک…

46 mins ago

کیوبا میں کینیڈین شہری کی موت، اہلخانہ کو کسی اور کی لاش موصول

کیوبیک(قدرت روزنامہ)کینیڈا میں ایک فیملی کو اپنے والد کی کیوبا میں ہوئی موت کی افسوسناک…

53 mins ago

ذیا بیطس سے متعلقہ کیمیکل کینسر کےخطرات بڑھا سکتا ہے، تحقیق

سنگاپور(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ذیا بیطس کے بے قابو ہونے…

1 hour ago

سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد ہر سطح پر…

1 hour ago