پاکستان میں یکساں نظام تعلیم نہ ہونے سےترقی پر منفی اثرات پڑے، وزیراعظم عمران خان

ہری پور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں یکساں نظام تعلیم نہ ہونے سے ترقی پر منفی اثرات پڑے، پہلی بار پانچویں جماعت تک یکساں نظام تعلیم متعارف کرایا، جتنے زیادہ معیاری تعلیمی ادارے ہوں گے اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا،اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے آئندہ نسلیں بھی مستفید ہوں گی، سرمایہ کاری کیلئے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دورکررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ہری پور میں 86 کنال اراضی پر تعمیر سپیشل ٹیکنالوجی زون کا سنگ بنیادرکھ دیا، انہوں نے ڈیجیٹل سٹی اسپیشل ٹیکالوجی زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنی کے راستے میں تمام رکاوٹوں کو دورکررہے ہیں، ہری پور میں بننے والے ایکو سسٹم کی خوشی ہے،آنے والا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے، اس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، صوبائی وزیرعاطف خان، ڈاکٹرعطاءالرحمان اور ان کی ٹیم سمیت سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بطوروزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بہت اچھے کام کیے، ہیلتھ انشورنس بہت اچھا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب ملک ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء بہت بڑا اقدام ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں یمن کے بعد پاکستان میں نوجوانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے، جتنے معیاری تعلیمی ادارے ہوں گے اتنے ہی زیادہ قابل لوگ معاشرے کو ملیں گے، قیام پاکستان کے بعد ملک میں تعلیم کے شعبہ پر مناسب توجہ نہیں دی گئی، پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام نہ ہونے کی وجہ سے منفی اثرات آئے، پہلی دفعہ ملک بھر میں پانچویں کلاس تک یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا گیا، کوالٹی ایجوکیشن کا آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیں گی، ٹیکنالوجی کمپنی کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دورکررہے ہیں، اسپیشل ٹیکنالوجی زون سے ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال ریکارڈ ٹیکس وصولیاں ہوئیں، جیسے جیسے ملکی محصولات میں اضافہ ہوگا ویسے ہی ترقی کا سفر آسان ہوگا۔

Recent Posts

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

20 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

46 mins ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

51 mins ago

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

1 hour ago

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

1 hour ago

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو سندھ روڈ ٹرانسپورٹ…

1 hour ago