پاکستانی اور چینی ماہرین نے مل کر کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اور چینی ماہرین نے مل کر کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی ، دوا کا نام ’جن ہواقنجن گرینولس‘ ہے ، کامیاب کلینکل ٹرائل کا اعلان کردیا گیا ۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کے مرکز میں چینی دوا کے کامیاب ٹراٸل کی تکمیل کی تقریب ہوئی ، جس میں سربراہ سینیٹر اقبال چوہدری ، چین کے سفارتخانے کے نمائندے سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر عطا الرحمن اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل نے آن لائن شرکت کی ۔
اس موقع پر کلینیکل ٹرائل کے سربراہ ڈاکٹر رضا شاہ نے بتایا کہ کورونا سے بچاؤکی دوا تیارکی گئی ہے ، یہ دوا پاکستان اور چین کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے ، دوا کا نام ’جن ہواقنجن گرینولس‘ ہے ، کورونا کی یہ دوا جوشچنگ فارماسوٹیکل کمپنی نے بناٸی ہے ، جس کی فاٸٹو کیمسٹری جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں کی گٸی، دوا کی رجسٹریشن اور اجازت ڈریپ سمیت تمام اداروں سے کی گئی ، اس سے پہلے یہ دواچین میں کورونا کے مریضوں کیلئےاستعمال ہوٸی۔

آئی سی سی بی ایس مرکز کے سربراہ ڈاکٹراقبال چوہدری نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس نے چین کے اشتراک سے کورونا سے بچاو کی دوا کا کلینکل ٹرائل مکمل کیا ، ٹرائل میں 18 سے 60 سال کے کورونا کے مریضوں کو شامل کیا گیا جن پر دوا کی افادیت 70 فیصد تک سامنے آئی ، دوا کو کورونا کے مختلف ویرینٹس پر اپلائی کیا اور کامیابی ملی جب کہ تمام ملکی اور عالمی اداروں سے منظوری بھی حاصل کی گئی۔
ادھر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اکرم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اومی کرون آگ کی طرح پھیل رہاہے اور پھیلتا جائے گا ، اس دوران یہ وائرس بہت ساری زندگیاں بھی لے گا ، وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کہا کہ دنیا میں 80 فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن تک اسے روکا نہیں جاسکتا ، اس لیے تمام افراد سے گزارش ہے کہ جلد ویکسی نیشن مکمل کروائیں ، اس کے علاوہ ہمیں پہلے سے زیادہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کی بھی ضرورت ہے۔

Recent Posts

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کی ڈیٹ شیٹ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023 میں پیش کئے گئے ایم اے،…

4 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

6 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

7 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

7 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

7 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

7 hours ago