مسلم لیگ (ن)میں وزارتِ عظمیٰ کیلئے کونسے چار نام سامنے آگئے ؟ فہرست دیکھ کر نواز شریف کو غصہ آگیا، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ)مقامی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم کیلئے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نوازشریف ناراض ہو گئے اور شہبازشریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے ۔مقامی اخبار نے رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے۔

ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے، اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کیلئے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب دوسرا پوٹھوہار اور تیسرا کراچی سے تھا۔پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انھیں نامزد کیا گیا تھا۔