میں نے 5 لڑکیاں گود لیں ۔۔ یہ عورت کون ہے جو بے سہارا بچیوں کو اپنی اولاد بنا کر پرورش کر رہی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان میں ایک ایسی خاتون سامنے آئی ہیں جو شعبے کے اعتبار سے ایک بزنس وومن ہیں اور بیٹی ایکسپرٹ بھی اور ان کا نام مریم عمر فاروق ہے۔ مریم عمر فاروق ‘کشمش آرگینک’ اسکن کئیر برانڈ کی مالک ہیں جو کئی سال سے پاکستان میں اپنے اس کام کو چلا رہی ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے خاتونسے متعلق کچھ اور بھی خاص باتیں ہیں جو صارفین کے ضرور پسند آئیں گی۔ مریم عمر نے 4 بچے گود لیے ہوئے ہیں اور ان کی اپنی کوئی اولاد نہیں۔ لیکن جن پانچ بچوں کو گود لیا ان سے اپنی سگی اولاد سے بھی زیادہ محبت کرتی ہیں۔ مریم جس گھر میں رہائش پذیر ہیں وہ 40 کنال کا گھر ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بچوں کو گود لینے کا خیال مجھے کم عمری میں آیا تھا جس کو انجام آتے آتے وقت لگ گیا۔ اور یہ فیصلہ میرے دل کا فیصلہ ہے۔

بیوٹی ایکسپرٹ مریم عمر فاروق نے بتایا کہ پہلے میں نے ایک بچی گود لی اور بعد ازاں میں نے زیادہ بچے گود لینے کا سوچا تاکہ ایک پوری فیملی مکمل ہوجائے اور آگے چل کر ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پالتو جانوروں کو پالنے کا بھی شوق رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں اکیلے ہی بچوں کو پال رہی ہوں اور یہ کام آسان نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مریم عمر فاروق نے کہا کہ بزنس وومن ہونے کے ناطے میں اپنے والدین کے ساتھ بھی رہتی ہوں۔ مریم عمر فاروق نے کشمش آرگینک فوڈ کے نام سے یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں جس میں وہ اپنی بیوٹی مصنوعات سے متعلق خواتین کو آگاہ کرتی ہیں۔

Recent Posts

فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا

لاہور(قدرت روزنامہ) کھانا ڈلیور کرنے والا موٹر سائیکل رائیڈر صارفین کو جلد کھانا ڈلیور کرنے…

12 mins ago

یواے ای میں ایک بار پھر شدید بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی…

30 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔عالمی منڈی…

55 mins ago

ہراسانی کا الزام؛ کرشنا مکھرجی کی حمایت میں دیگر اداکار بھی سامنے آگئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی پروڈیوسر کیخلاف ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی ٹیلی ویژن اداکارہ کرشنا مکھرجی…

1 hour ago

فی الحال سیاست چھوڑ دی ہے،پی ٹی آئی میں واپسی کا کچھ نہیں کہہ سکتی: شیریں مزاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فی الحال سیاست چھوڑ…

1 hour ago

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل…

1 hour ago