حیات خان اچکزئی کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر شدید ردعمل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما حیات خان اچکزئی کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل
وزیر اعلیٰ کے پی کے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف ’’ایک اور بنگلہ دیش‘‘ سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں: حیات خان اچکزئی
صدرِ مملکت جو وفاق کی علامت ہیں، ان کے خلاف ایسی زبان کا استعمال سیاسی اختلاف نہیں بلکہ ملک کی یکجہتی پر حملہ ہے: حیات خان اچکزئی
’’ایک اور بنگلہ دیش‘‘ جیسے خطرناک الفاظ بول کر وفاق کی بنیادوں کو ہلانے کی کوشش کی جا رہی ہے: حیات خان اچکزئی
اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے تاریخ کے تلخ سانحات کو بطور دھمکی استعمال کرنا انتہائی قابلِ مذمت ہے: حیات خان اچکزئی
پاکستان چاروں صوبوں، بشمول کشمیر اور گلگت بلتستان کے غیور عوام کا مشترکہ وطن ہے، یہ کسی کی جاگیر نہیں: حیات خان اچکزئی
سیاسی نااہلی اور ناکامی کو ملکی سلامتی اور قومی وحدت کے خلاف بیانیے میں ڈھالنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں: حیات خان اچکزئی
بلوچستان سے لے کر خیبر پختونخوا تک، عوام نے ہمیشہ وفاقِ پاکستان اور آئین کی سربلندی کے لیے قربانیاں دی ہیں: حیات خان اچکزئی
خیبر پختونخوا کے وطن دوست عوام کی پاکستان سے محبت کو چند سیاسی عناصر کے معاندانہ بیانات زائل نہیں کر سکتے: حیات خان اچکزئی
ملک کو تقسیم کرنے اور بنگلہ دیش کی مثالیں دینے والے نااہل عناصر آئینِ پاکستان، وفاق اور قومی یکجہتی کا احترام کرنا سیکھیں: حیات خان اچکزئی
دھمکی، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ترک کر کے جمہوریت، آئین اور پاکستان کی مضبوطی کے لیے مثبت کردار ادا کیا جائے: حیات خان اچکزئی
