حرا مانی کورونا وائرس کا شکار

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)


حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ماسک پہنیں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔‘اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’کورونا وائرس کیسز کی شرح بڑھنے کے پیشِ نظر ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔‘
حرا مانی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ایک فلمی تصویر تو بنتی ہی تھی۔‘اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور ساتھی شوبز ستاروں کی جانب سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد کے قریب ہو گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد 44 ہزار 717 تک جا پہنچی۔