ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کی رخصتی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)گزشتہ سال معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کے ساتھ نکاح کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کی رخصتی ہوگئی۔ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی بارات کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kanwal Aftab (@kanwal.135)


کنول آفتاب نے اپنی بارات کے دن سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے نیلے رنگ کا دوپٹہ پہنا۔دوسری جانب ذوالقرنین حیدر نے بھی اہلیہ کے لباس سے ملتی جلتی شیروانی کا انتخاب کیا۔کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بےحد حسین نظر آئے اور سوشل میڈیا پر اس جوڑی کے خوب چرچے بھی ہورہے ہیں۔


ٹک ٹاک کی اس معروف جوڑی کے لاکھوں مداح سوشل میڈیا پر ان کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرتے نظر آرہے ہیں۔مداح اپنی پسندیدہ جوڑی کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس جوڑی کا گزشتہ سال، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا۔خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔