ن لیگ نے چوری کے ٹرک کی تاویل ایسی پیش کی کہ پھرٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ن لیگ نے چوری کے ٹرک کی تاویل ایسی پیش کی کہ پھرٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی رہنما مریم نوازکی طرف سے کی جانے والی اعلانیہ غلطی پراب ن لیگی سوشل میڈیا ٹیم “مٹی پاو” کی پالیس پر چل پڑی ہے ، ادھر’مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی وہ بھی چوری کا نکلا‘کی وضاحت ایسی کی جارہی ہے کہ چوری کے ٹرک سے توجہ ہٹانے کے لیے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے ،

ادھر اس حوالے سے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تصویر والا ٹرک نگر سے رجسٹرڈ ہے جبکہ نواز شریف کی تصویر والا ایک ٹرک نہیں بلکہ بہت سے ٹرکوں پرسابق وزیراعظم کی تصاویر آویزاں ہیں۔

نواز شریف کی تصویر والے ٹرک کے معاملے پر ذیشان ملک نے بیان میں کہا کہ ٹرک کی رجسٹریشن کے کاغذات موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی تصویر والا ٹرک گلگت کے علاقے ’نگر‘ سے رجسٹرڈ ہے اور یہ ایک نہیں بلکہ ہزاروں اور لاکھوں ایسے لوگ موجود ہیں جو اُن سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔

ذیشان ملک نے ’مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی وہ بھی چوری کا نکلا‘کا جواب دینے کی بجائے رجسٹریشن کی بات کردی جو ہرگاڑی کی ہوتی ہے مگرچوری کی تردید نہیں کی جو کاغذات کے باوجود ہوجاتے ہیں اور ایسے سینکڑوں واقعات اور ان کے مقدمات بھی درج ہیں‌

ذیشان ملک اظہرمشوانی کے اس دعوے کی نفی نہیں کرسکے کہ یہ ٹرک چوری کا ہے ، اظہرمشوانی جنہوں نے بڑے وثوق اورحقائق کے ساتھ دستاویزات پیش کردیں کہ ’مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی وہ بھی چوری کا تھا”اب کسی ن لیگی کے پاس اس کی تردید نہیں ہے

دوسری طرف سوشل میڈیا پر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری کی وضاحت پرصارفین کا کہنا ہے کہ ذیشان ملک نے تاویلیں‌پیش کرتے ہوئے پھرٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے ، یاد رہے کہ ذیشان ملک کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی تصویر والا صرف ایک ٹرک نہیں ہے بلکہ مزید بھی ایسے ٹرک ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اظہر مشوانی نے دستاویزات اورحقائق کے ساتھ دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر اپ لوڈ کی تھی وہ ٹرک VGR 306 بھی چوری کا نکلا.

Recent Posts

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 8 ارب 6 ہزار ڈالر ہو گئے ہیں۔…

10 mins ago

فیصل آباد میں تاجر نے اہل خانہ کو قتل کر کے خود کشی کرلی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)کپڑے کے تاجر نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیویوں، 3 بیٹیوں اور…

15 mins ago

وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے کولمبو میں دو روزہ ٹریننگ پروگرام شروع کردیا

کولمبو(قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سری لنکن کھلاڑیوں کےلیے…

6 hours ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں…

6 hours ago

سشمیتا سین مس یونیورس فوٹو شوٹ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں: ڈیزائنر کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی نامور ڈیزائنر ریتو کمار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ…

6 hours ago

بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ بالآخر سامنے آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن اور سنتانو ہزاریکا کے بریک اپ کی وجہ…

6 hours ago