فائیو جی خطرناک اثرات۔۔ 4 ایئر لائنز کا امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کرنیکا اعلان

(قدرت روزنامہ)فائیو جی ٹیکنالوجی کےخطرناک اثرات کے خدشات پر امارات اور جاپان سمیت مختلف فضائی کمپنیوں نے امریکا کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کے تباہ کن اثرات کے باعث   ایئر انڈیا، اے این اے، جاپان ایئر لائنز اور ایمریٹس  نے امریکا کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

 فائیو جی ٹیکنالوجی کے خطرناک اثرات کے خدشات پر امارات کے علاوہ جاپان ایئر لائنز، ایئر انڈیا اور اے این اے نے امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کر دیں۔کمپنیوں کا کہنا ہے کہ 1100 پروازیں اور 1 لاکھ مسافروں کو روزانہ تاخیر اور فلائٹس کی منسوخی جیسے مسائل کا سامنا ہو گا۔

اگرچہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اعتراف کیا ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے طیاروں کے اہم سسٹمز متاثر ہو سکتے ہیں جن میں ریڈیو الٹی میٹرز شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں جیٹ بلیو، امریکن ایئر لائنز، ساؤتھ ویسٹ، یونائیٹڈ ڈیلٹا، یو پی ایس اور فیڈ ایکس اُن کمپنیوں میں شامل ہیں جنہوں نے خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ فائیو جی سی بینڈ ٹیکنالوجی کے ایئر لائنز کے آپریشنز پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور زبردست معاشی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ ریڈیائی لہروں کی مداخلت کی وجہ سے پروازوں کو غیر معینہ مدت تک کے لیے گراؤنڈ کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم ادارے نے امریکی طیاروں کے ایک بڑے گروپ کو فائیو جی کے سی بینڈ کی موجودگی کے باوجود پروازوں کی اجازت دی ہے۔

Recent Posts

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

28 mins ago

بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت…

36 mins ago

سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور…

42 mins ago

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

50 mins ago

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے…

59 mins ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس…

1 hour ago