این سی او سی کا پی ایس ایل سیون ایڈیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)این سی او سی کا پی ایس ایل سیون ایڈیشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ پی ایس ایل کے کراچی میچز 25 فیصد شائقین اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی ہو گی، پی ایس ایل لاہور کے میچز بارے فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے ہو گا،این سی او سی نے وفاق، صوبوں اورپی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا، مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کوا سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی، تمام عمر کے افراد کوا سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی، اسٹیڈیم میں آنے کیلئے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسی نیشن لازم ہو گی، پی سی بی ویکسی نیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کیلئے میکنزم تیار کرے گا، پی سی بی کرکٹ میچز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہو گی، پی سی بی کرکٹ گراونڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہو گی، کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا، اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ اسٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سے مسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا
این سی او سی کی جانب سے کروناسے متعلق جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اب پی ایس ایل 7 کے کراچی میں کھیلے جانے والے ہر میچ میں 25 فیصد تماشائیوں کی آمد کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے، پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اسے شائقین کرکٹ کی صحت اور حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں کا مکمل ادراک ہے این سی او سی کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے لیکن اس سلسلے میں تماشائیوں کی جانب سے بھی غیر مشروط تعاون کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ایک محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہوسکیں