پی ٹی آئی لانگ مارچ، سہیل آفریدی سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی


مردان (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے استعمال ہونے والا مرکزی کنٹینر ٹرک مردان میں موجود ہے۔ اسی کنٹینر پر سوار ہو کر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی صوبے کے مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق لانگ مارچ کا ٹرک مردان کے علاقے چمتار اڈا اور شیخ ملتون کے قریب سڑک کنارے یا مخصوص مقام پر کھڑا ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
صوبے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے تناظر میں کنٹینر فی الحال اپنی جگہ پر رکا ہوا ہے، جبکہ اس کے گرد پی ٹی آئی کارکنوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ کارکن جماعت کی قیادت کی جانب سے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کے منتظر ہیں۔
لانگ مارچ کا یہ کنٹینر مردان میں پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، تاہم جماعت کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق باضابطہ اعلان سامنے آنے پر مزید صورتحال واضح ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert