بیان حلفی کیس میں رانا شمیم پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیان حلفی کیس میں رانا شمیم پر فرد جرم عائد کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللہ نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور کہا کہ آپ نے انگلینڈ میں بیان حلفی ریکارڈ کرایا،آپ نے کہا چیف جسٹس ثاقب نثار چھٹیوں پر گلگت بلتستان آئے۔دوران سماعت رانا شمیم نے استدعا کی کہ توہین عدالت کی فردجرم کے بجائے حقائق جاننے کیلئے انکوائری کی جائے۔اس پر چیف جسٹس اسلام آباد اطہرمن اللہ نے کہا کہ رانا صاحب آپ ماشاء اللہ چیف جج رہ چکے ہیں، آپ نے بھی توہین عدالت

کے کیسز سنے ہوں گے۔رانا شمیم نے کہا کہ میں نے کبھی توہین عدالت کا کیس نہیں سنا، میں اس پریقین نہیں رکھتا۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ چارج فریم کا مطلب ہی یہ ہے کہ آپ کو موقع ملے گا، آپ کا الزام اس کورٹ سے متعلق ہے۔رانا شمیم نے کہا کہ میں تو آپ اور جسٹس عامر فاروق کے سامنے پیش ہوتا رہا ہوں، میں اور اٹارنی جنرل کے والد صاحب اکٹھے پریکٹس کرتے رہے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیوں پہلے دن سے میرے خلاف ہیں؟عدالت نے رانا شمیم کی فرد جرم سے قبل انکوائری کرانے اور پراسیکیوٹر کی تبدیلی کی درخواست مسترد کردی اور صحافیوں کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کرکے کیس کی مزید سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

Recent Posts

وزیراعظم کا نگران حکومت میں گندم درآمد سکینڈل کی شفاف تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران حکومت میں گندم کی درا?مد…

1 min ago

آپ دھونی میں دہانی ہوں،شاہنواز دہانی کی بات پر سابق بھارتی کپتان دھونی کا ردعمل کیا تھا؟ آپ بھی جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا شمار ایسے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے…

8 mins ago

لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سیف سٹیز نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز فری وائی فائی سروس…

10 mins ago

اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بولر کا نام دیدیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم…

24 mins ago

حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر…

31 mins ago

سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، جس میں سب سے زیادہ…

46 mins ago