قبائلی اضلاع کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنا درست فیصلہ ثابت نہیں ہوا، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں برطانوی طریقہ انتظام ختم کر کے نئے علاقوں کو ان کا حصہ بنانا درست فیصلہ ثابت نہیں ہوا۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کی سیاست، معاشرت قبائلی اضلاع سے مختلف ہے اور ان علاقوں کو رواج کے قانون کے تحت چلایا جانا مناسب فیصلہ ہے، قبائلیوں کا مطالبہ بھی ہے کہ پرانا نظام بحال کیا جائے ،میرا نہیں خیال خیبر پختونخوا کا اس انتظام پر کوئی اعتراض بھی ہے۔
