یہ مشن آخری نہیں، چاند،مریخ سے بھی آگے جائیں گے، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی
چینی ساتھیوں کے ساتھ ملکر مدار میں بھی حقیقی تعاون کرکے دکھاؤں گا، پاکستانی خلا باز

بیجنگ(قدرت روزنامہ)پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی نے کہا ہے کہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کا کہنا ہےکہ یہ مشن آخری نہیں، چاند،مریخ سے بھی آگے جائیں گے۔
پاکستانی خلا بازمحمد ذیشان علی نے چین میں میڈیا سے گفتگو میں کہا خلائی مشن میں شرکت نہ صرف ان کے لیےبلکہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز ہے،بیجنگ میں گزشتہ سات ماہ سےمسلسل تربیت حاصل کی،چینی خلائی مرکز کی انتظامیہ اور عملے نے بہترین تربیت فراہم کی۔
محمد ذیشان علی نے بتایا کہ تربیت کے دوران چینی زبان میں مہارت حاصل کی اور چینی ساتھیوں کے ساتھ دوستی اور پیشہ ورانہ تعلقات بھی قائم ہوئے۔ اب وہ اپنے ساتھیوں سے چینی زبان میں بات چیت کر سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کی دوستی سمندروں سےگہری اورہمالیہ سےبلند ہے،خلائی سفرکاخواب حقیقت میں بدل رہا ہے اورامید ہےکہ یہ آخری مشترکہ مشن نہیں ہوگا،ہم چاند، مریخ اور اس سے بھی آگے جائیں گے۔
محمد ذیشان علی نےبتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ان سےکہا تھا کہ مشن میں صرف ذیشان علی نہیں بلکہ پاکستان جا رہا ہے، پورے ملک کی نمائندگی اور فخر ان کے سر ہے۔
محمد ذیشان علی نےعزم ظاہرکیا کہ وہ چینی ساتھیوں کے ساتھ مل کر خلا میں بھی حقیقی تعاون کا مظاہرہ کریں گے اور اس مشن کو پاکستان اور چین کی دوستی کے نئے باب کا آغاز بنائیں گے۔
دوسری جانب چینی خلا باز نے پاکستانی ساتھی کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان بہترین ہم آہنگی پیدا ہوگئی ہے،محمد ذیشان علی نے چینی زبان سیکھنے کے لیےبھرپور محنت کی۔
چینی خلا باز کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ انہیں خلائی مشن پر جانے کا موقع ملے گا۔
