وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ، بل گیٹس کی پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی حالیہ کوششوں کی تعریف، وزیراعظم اوربل گیٹس کا مشترکہ مقاصد پرمل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق\۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیراظعم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ جبکہ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سراہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خاص طور پر پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کر سراہا۔ وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان پاکستان میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے، کووڈ 19 وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان نے 2021ء میں پولیو کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مسلسل مثبت پیش رفت دیکھی۔انہوں نے کہا کہ پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا، کورونا ویکسین کی منصفانہ، بروقت اور پیمانے پر فراہمی کی ضرورت ہے۔ کم آمدنی والے ممالک کو اس کے سماجی، اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

Recent Posts

گوادر میں باڑ لگائیں یا دیوار چین بنائیں، یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، صبغت عبدالحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ سیاسی جہد کار صبغت عبدالحق بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ…

2 mins ago

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

8 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

9 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

9 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

9 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

10 hours ago