شریف فیملی خود کو بچانے اور ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔۔وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا ہے،ججز کو دباﺅمیں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی، ن لیگ کی عدلیہ کو دباو¿ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔شریف فیملی ہمیشہ عدالتوں پر اثر انداز ہوتی رہی اور ایسے حربے استعمال کرتی رہی ہے، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو معاشی ترقی کی گروتھ سے متعلق بتایا گیا۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے کا کہ کورونا وائرس کے باوجود معاشی ترقی کا 5.37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔اجلاس کے دوران اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس پیش کی گئیں ۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کیس پر ہونیوالی عدالتی کارروائی پربھی بریفنگ دی گئی۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباو¿ میں لانے کی کوشش میں ہے، یہ سب مل کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔چیف جج کا ایفی ڈیویٹ نواز شریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائزڈ ہوا اورمریم نواز کے کیس سے پہلے ایفی ڈیویٹ سامنے لایا گیا،فیملی ایک مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے، انہوں نے کہاشریف فیملی ایک مافیا ہے، سروائیول کی جنگ لڑ رہا ہے، شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ لڑ رہی جبکہ ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ قبل ازیںوزیر اعظم کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لئے اہم ہیں،حکومت کسی ذاتی مفاد کے لئے نہیں ،عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہی ہے،یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لئے ضروری ہیں،منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہماری حکومت نے تعمیرات کے تاریخ ساز منصوبے شروع کئے جس کی طرف پچھلے 20 سالوں میں کسی حکومت نے توجہ نہ دی۔ عمران خان نے کہا کہ پارکس، فضلے کا سدباب، صاف توانائی اور بین الاقوامی معیار ان منصوبوں کو ماحول دوست بنائے گا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت ان منصوبوں کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کرے۔یہ بھی پڑھیں۔کراچی:4 سالہ حسبان کی لاش ندی سےبرآمد۔۔لوگوں میں شدید غم و غصہ

Recent Posts

کراچی:خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کو شہریوں نے آگ لگادی

کراچی (قدرت روزنامہ) شہرقائد میں خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکو عوام…

2 mins ago

آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی…

8 mins ago

امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے ،فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) رہنماپیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی…

49 mins ago

علی امین گنڈاپور کا شہریار آفریدی کے بیان پر جواب سے گریز

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہریار آفریدی کے بیان پر…

53 mins ago

سمگلنگ کی کوشش ناکام ،کسٹمز حکام نے 7 کنٹینرز سے قیمتی اشیاءبرآمد کرلیں

لاہور (قدرت روزنامہ )کسٹمز پنجاب نے لاہور میں سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے…

56 mins ago

وسیم اکرم نے بھارتیوں کی جانب سے ہردیک پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے ہردیک پانڈیا کے ساتھ سلوک کو…

60 mins ago