ویسٹ انڈیز کا اہم کھلاڑی پی ایس ایل 7 سے دستبردار

لاہور (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈین کھلاڑی روماریو شیفرڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 سے دستبردار ہوگئے . پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کراچی کنگز میں شامل ویسٹ انڈین کرکٹر روماریو شیفرڈ انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل میں حصہ نہیں لیں گے .

ان کی دستبرداری کے بعد کراچی کنگز نے انگلینڈ کے ٹام لیمنبے کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے .

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن27 جنوری سے 27 فروری تک نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا . پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے 19 ریزرو کھلاڑیوں کے پول کا اعلان کردیا ہے . ان 19 میں سے 15 کھلاڑی 21 جنوری کو ٹیم ہوٹل پہنچیں گے جہاں وہ پی سی بی کی طرف سے قائم کیے گئے ایونٹ منیجمنٹ انیورینمنٹ میں قیام کریں گے .

باقی 4 کھلاڑی ایونٹ منیجمنٹ اینورینمنٹ کا حصہ تو نہیں ہوں گے تاہم انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طلب کیا جاسکے گا . ریزرو پول میں شامل کھلاڑیوں میں عامر جمال (ناردرن)، ابرار احمد (سندھ)، عماد بٹ (بلوچستان)، عماد عالم (سندھ)، بسم اللہ خان (بلوچستان)، حسان خان (سدرن پنجاب)، خالد عثمان (خیبرپختونخوا)، مصدق احمد (خیبر پختونخوا)، ناصر نواز (ناردرن)، سلمان علی آغا (سدرن پنجاب)، طیب طاہر (سدرن پنجاب)، عمر امین (ناردرن)، عمر صدیق (سدرن پنجاب)، عثمان شنواری (ناردرن) اور وقاص مقصود (سینٹرل پنجاب)، امام الحق (بلوچستان)، عمیر بن یوسف (سندھ)، سعود شکیل (سندھ) اور زاہد محمود (سندھ) شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں