حوثی اگر حملوں سے باز نہ آئے تو پھر پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ مل کر روکیں گے، میجر جنرل ر طارق رشید

پاکستان ایران کو سمجھا رہا ہے کہ وہ خود حوثیوں کو سمجھا دے ، بہترہوگا کہ باز آجائیں ورنہ ان کا صفایا ہوجائے گا، سعودی عرب میں میزائل فرانزک ہوا ، ایک درجن سے زائد ممالک کے پُرزے نکلے، دفاعی تجزیہ کار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ر طارق رشید کا کہنا ہے کہ حوثی اگر حملوں سے باز نہ آئے تو پھر پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ مل کر روکیں گے، پاکستان ایران کو سمجھا رہا ہے کہ وہ خود حوثیوں کو سمجھا دے ، بہترہوگا کہ باز آجائیں ورنہ ان کا صفایا ہوجائے گا، سعودی عرب میں میزائل فرانزک ہوا ، ایک درجن سے زائد ممالک کے پُرزے نکلے۔
سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب اور حوثی دونوں کو آفر کی ہے، فیلڈ مارشل کی ملاقاتوں میں آبنائے ہرمز اور باب المندب، حوثیوں کے حملوں سے متعلق بھی بات ہوگی۔فیلڈ مارشل واپس آئیں گے تو اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔
مکہ دفاعی معاہدے میں 3 ممالک تھے پھر اب دو پاکستان کے ساتھ قطر اور انڈونیشیاء بھی آگئے، تو اس طرح 5 ممالک ہوگئے ہیں۔
ایران نے بھی اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے حوثی حملوں سے متعلق بتایا کہ سعودی عرب ملٹری اہداف کو نشانہ بنارہا ہے، جبکہ حوثی تیل کی تنصیبات اور ایئرپورٹس پر حملے کررہے ہیں، یہ نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں، حوثیوں کے حملوں کو پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ مل کر روکیں گے، بہترہوگا کہ باز آجائیں ورنہ ان کا صفایا ہوجائے گا، کیونکہ جہاں پاکستان دفاع کیلئے موجود ہے، اگر ہم ہندوستان کا صفایا کرسکتے ہیں تو حوثی تو نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں ، پاکستان ایران کو سمجھا رہا ہے کہ وہ خود حوثیوں کو سمجھا دے ، جس طرح طالبان انڈیا کے ہاتھوں بِک گئے ، میرا خیال ہے کہ حوثی اسرائیل اور کچھ ممالک سے مل چکے ہیں، سعودی عرب میں میزائل کا فرانزک ہوا ہے، اس میں ایک درجن سے زیادہ ممالک کے پُرزے نکلے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert