سہ ملکی سیریز: ہیری بروک کا سری لنکا سے شکست کے بعد ردعمل سامنے آگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے سری لنکا سے شکست کے بعد کہا ہے کہ ڈبل سنچری بنانے کے باوجود خوشی نہیں، کیونکہ ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ہمیشہ میچ وننگ اننگز کھیلنے کو ترجیح دیتاہوں، اس لیے ڈبل سنچری کی میرے لیے کوئی اہمیت نہیں جب ٹیم کو کامیابی ہی نہ ملے۔
انگلینڈ کے کپتان کا سری لنکا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ حریف ٹیم نے شاندار کرکٹ کھیلی، باؤنڈریز لگائیں اور سنگلز لے کر ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
اُنہوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر تقریباً 900 رنز اسکور کئے۔
انہوں نے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انگلینڈ کے مداح دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔
