خدانخواستہ سہیل آفریدی کوہٹانا بھی ہوا تو عمران خان کا ہی فیصلہ ہوگا: پی ٹی آئی چیئرمین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ شو کاز دینے کا معاملہ اندرونی ہے، ہم اس پر پبلک میں بات نہیں کرتے، شیخ وقاص اکرم کو میں نے ضرور کہا تھا کہ وہ شوکاز ڈرافٹ کرکےبھیجیں، شیخ وقاص اکرم نے مشعال یوسفزئی کو شوکاز بھیج دیا ہوگا، اگر شوکاز نہیں بھیجا تو جلد بھیج دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جب ہم کسی پارلیمنٹیرین سے وضاحت طلب کرتےہیں اس کا ایک طریقہ کار ہے، عمران خان طریقہ کار بنایا کہ فیصلےکور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کرے گی، جو کچھ کرتے ہیں پارلیمنٹیرینز کے مشورے کے ساتھ کرتےہیں، سلمان اکرم راجا کے ساتھ بات ہوئی اور کچھ غلط فہمی کی بنیاد پر رد عمل آئےہیں، مخالف بیانیےکا جواب دیتےہیں لیکن آپس میں تحمل سے چلنا ہوتاہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ ان کو ہٹائے جانے کا کوئی موقع آئےگا، خدانخواستہ سہیل آفریدی کوہٹانابھی ہوا توبانی پی ٹی آئی کا ہی فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جلدی میں فوری ری ایکشن دینا مناسب نہیں ہوتا، پی ٹی ائی اس وقت بطور جماعت اپنا وجود رکھتی ہے، الیکشن کمیشن میں ہم بطور جماعت فہرست میں شامل ہیں، الیکشن کمیشن کہہ دےہم جماعت نہیں،ہم کل ہی ہائیکورٹ میں جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert