میں نے خود بچی سے بات کی اور کہا تھا کہ اس شخص نے جتنے تھپڑ مارے اتنے ہی واپس مارو، مریم نوازشریف
لیکن بچی بولی تحفظ مل گیا یہی کافی ہے، حکومت نے احساس دلایا کہ انصاف میرے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹویٹ

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سکوٹی واقعے پر میں نے خود بچی سے بات کی اور کہا کہ اس شخص نے جتنے تھپڑ مارے اتنے ہی واپس مارو۔ ایکس پر ایک صارف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لاہور سکوٹی سوار بچی پر تشدد کا واقعے پر میں نے لڑکی سے خود بات کی اور کہ جتنے تھپڑ مارے اتنے ہی واپس مارو، لیکن بچی نے کہا کہ تحفظ مل گیا یہی کافی ہے۔
ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میں نے خود اس لڑکی سے بات کی اور اسے کہا کہ اس شخص نے آپ کو جتنی بار تھپڑ مارے تھے، وہ بھی اسے اتنی ہی بار تھپڑ مارے۔
I spoke to the girl myself and told her that she should slap the man as many times as he had slapped her. But she said that, for her, it was enough that the government had made her feel protected, cared for, and assured that justice was on her side.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 24, 2026
لیکن اس لڑکی نے کہا کہ اس کے لیے یہی کافی ہے کہ اس کو تحفظ مل گیا، حکومت نے احساس دلایا ہے کہ انصاف اس کے ساتھ ہے۔
یاد رہے ضلع کچہری لاہور نے سکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں گرفتار ملزم سید مدثر الحسن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے عوض رہائی دینے کی منظوری دی۔ عدالتی حکم کے مطابق اگر ملزم کسی دوسرے فوجداری مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو اسے رہا کیا جائے۔ اس پر وزیر اعلیٰ پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے ملزم کی ضمانت اور رہائی کی خبر شیئر کی جس کے کیپشن میں’ SAD‘ لکھا ۔
SAD. https://t.co/Ff7CU3BbyF
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 24, 2026
دوسری جانب عدالتی حکم کے مطابق اگر ملزم کسی دوسرے فوجداری مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو اسے رہا کیا جائے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ اس فیصلے کے بعد مقدمے میں گرفتار ملزم کی رہائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق سکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کے واقعے کا مقدمہ تھانہ مزنگ میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں سید مدثر الحسن کو گرفتار کیا گیا تھا۔
لاہور کے علاقے مزنگ میں سکوٹی پر سفر کرنے والی لڑکی کے ساتھ سرِراہ غنڈہ گردی، بدترین تشدد اور ہراسانی کا واقعہ سامنے آیا تھا جہاں ملزم نے نا صرف لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کا قیمتی سامان چھیننے کی بھی کوشش کی، واقعے کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سرِراہ ہونے والی اس غنڈہ گردی پر بس اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ ملزم نے سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکی کو موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا اور اس پر بہیمانہ تشدد کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو تھپڑ مارے، اس کے بال نوچے اور اسے جسمانی و ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا
