سہ ملکی سیریز، سری لنکا کیخلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام

لاہور(قدرت روزنامہ)سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوگیا۔ معاذ صداقت آٹھ جبکہ فخر زمان اور سعد بیگ پانچ پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سلمان علی آغا 9 رنز اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر چلتے بنے۔ پاکستان نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی کپتان شاہین آفریدی نے کہا تھا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے تاہم اب کوشش کریں گے کہ 300 رنز کا ہدف دیں۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے کی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ناقابل شکست پاکستان ٹیم دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

قومی ٹیم میں صائم ایوب اور رضا اللہ کی جگہ معاذ صداقت اور نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی سہ فریقی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

WhatsApp
Get Alert