عدالت سے کہتی ہوں اتنی سزا تو دیں کہ مجرم کو محسوس ہو، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدالت سے کہتی ہوں اتنی سزا تو دیں کہ مجرم کو محسوس ہو، قانونی سقم کی وجہ سے ملزموں کو ضمانت نہ ملیں تو کبھی جرم نہ ہوں۔

منڈی بہاوالدین میں یونیورسٹی آف رسول میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ کی ڈسٹری بیوشن تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مجھے صوبے کے عوام کی سلامتی اور انصاف کیلیے جیل جانا منظور ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مجرمان کو پیغام دیتی ہوں کہ ماؤں اور بیٹیوں کو تکلیف پہنچانا چھوڑ دیں اور جرم کرنا ترک کر دے ورنہ نہیں چھوڑیں گے، عدالت سے کہتی ہوں کہ اتنی سزا تو دیں کہ مجرم کو محسوس ہو، عوام کیلیے چیف جسٹس آف پاکستان اور پنجاب کی خاتون چیف جسٹس سے ملنا پڑا تو ضرور ملوں گی۔

غریب کا تھپڑ امیر کو ہمیشہ یاد رہے گا
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ قوم کو عادت پڑ چکی تھی کہ امیر غریب کا استحصال کرتا رہے اور لوگ برداشت کر رہے تھے، امیر تھپڑ مارے تو کہتے ہیں کہ صدیوں سے یہی ہوتا آیا ہے، لیکن اب سب کیلیے اصول ایک ہی ہوگا، غریب کا تھپڑ امیر کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

اسکوٹر سوار بچی کو تھانے میں خود کال کی
ان کا کہنا تھا کہ اسکوٹر سوار بچی کو تھانے میں خود کال کی، میں کہتی ہوں جتنے تھپڑ غریب کے منہ پے مارے اتنے ہی تھپڑ اس ظالم امیر کو مارے جائیں ریاست ساتھ کھڑی ہے، اسکوٹی سوار بچی نے کہا کہ حکومت نے تحفظ کا احساس دلایا۔

پیٹرول پمپ ملازم کو رعونت زدہ شخص نے مارا
مریم نواز نے کہا کہ پیٹرول پمپ پر سگریٹ نوشی سے منع کرنے والے ملازم کو رعونت زدہ شخص نے مارا، دونوں کو سامنا بیٹھایا اور کہا جتنا اس نے مارا اتنا ہی تم ماروں تاکہ ظالم اور مجرم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں۔

عوام کی عزت اور سلامتی کی حفاظت مریم نواز کی ذمہ داری ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 15 سالہ یتیم بچہ جسے ماں اور نانا نے چھوڑ دیا ملتان کی سڑکوں پر یتیم اکیلا بھاگتا رہا اور اس پر گاڑی چھاڑ دی گئی، ریاست اب مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا اپنے آپ کو بچاؤ کل کو مقدمے بنیں گے، جب میں نے کچھ نہیں کیا تھا تو مقدمے بنے تھے اب مقدموں کا خوف اتر چکا ہے، عوام کی عزت اور سلامتی کی حفاظت مریم نواز کی ذمہ داری ہے، کوئی امیر زادہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والا غریب کو ہاتھ لگائے گا تو قانون اسے نہیں چھوڑے گا۔

WhatsApp
Get Alert