خطے میں چلنے والا ہر میزائل اور ڈرون تیل کی قیمتوں کو اوپر لے جا رہا ہے، احسن اقبال


کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ خطے میں چلنے والا ہر میزائل اور ڈرون تیل کی قیمتوں کو اوپر لے جارہا ہے، تیل کی قیمتیں بڑھنے کے پیچھے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتکاری کامقصد خطے میں تناؤ کو ختم کرنا ہے تاکہ تیل کی قیمتیں نیچے آسکیں۔
جماعت اسلامی کے وفد کے ساتھ میٹنگ کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال نے وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ خطے میں چلنے والا ہر میزائل اور ڈرون تیل کی قیمتوں کو بھی اوپر لے جاتا ہے، یہ صرف تیل کی قیمتوں کا سوال نہیں ہے بلکہ اس کشیدگی کے باعث جو تیل کی ٹرانسپورٹیشن کی لاگت بھی بڑھ چکی ہے ۔
تیل کے ساتھ گیس کی سپلائی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
ان حالات ہر ملک اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے اپنے وسائل کو جمع کررہا ہے، چونکہ کسی بحران صورت شدید معاشی جھٹکا کسی بھی معیشت کو متاثر کرسکتا ہے۔ حکومت اس بات سے باخبر ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافہ کس طرح عام شہری کو متاثر کرتا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف فکر مند ہیں کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ متاثرین ہیں ان کی مشکل کو کیسے کم کیا جاسکے۔
کیونکہ تیل کی قیمتوں کے پیچھے حکومت کی کوئی پالیسی کارفرما نہیں ہے۔اس کی پشت پر وہ عالمی بحران ہے جو ہمارے کنٹرول سے باہر ہے اس بحران کو حل کرنے کیلئے پاکستان اپنا سفارتی کردار ادا کررہا ہے۔اس سے پہلے پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتکاری کی، جس کو پوری دنیا نے سراہا، اب پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سفارتکاری کا عمل شروع کیا اور تہران میں مکہ معاہدے والے ممالک کو ساتھ بٹھایا ، جس کا مقصد خطے میں تناؤ کو ختم کرسکیں اور تیل کی قیمتیں نیچے آسکیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ آج ہم نے جماعت اسلامی کے وفد کو صورتحال سے آگاہ کیا، جماعت اسلامی وفد نے بھی تجاویز دیں جن کو اہمیت دی گئی۔ حکومت اور جماعت اسلامی کا تیل کی قیمتوں میں ریلیف دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو عوام کو تیل کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے دائرہ کار میں اضافے کا جائزہ لے گی۔اسی طرح آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار لیوی کو ختم کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert