خیبر پختونخوا کی روایات میں گالی گلوچ کی کوئی گنجائش نہیں، سوشل میڈیا پر بدزبانی کا کلچر افسوسناک ہے، شیر افضل مروت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رکن پارلیمنٹ شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے خیبر پختونخوا میں گالی گلوچ کا کلچر کبھی ہماری روایات کا حصہ نہیں رہا۔ یہاں اختلافِ رائے پر گالیاں نہیں، بلکہ دلیل اور کردار سے بات کی جاتی تھی۔ ہماری روایات میں بدزبانی کرنے والے کو ناپسند کیا جاتا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کا جو شخص خود کو مسلمان کہتا ہے، اسے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات، حسنِ اخلاق اور احترامِ انسانیت کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔ آج ٹوئٹر (ایکس) کھولیں یا فیس بک، ہر طرف گالی گلوچ اور بدزبانی نظر آتی ہے۔اگر کسی کو ہماری کارکردگی یا مؤقف سے اختلاف ہے تو ضرور کرے، مگر گالی کے بجائے دلیل سے بات کرے، اختلاف آپ کا حق ہے، بدزبانی نہیں۔

WhatsApp
Get Alert