خضدار، کرخ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشنل عزم برقرار، کارروائیاں جاری رہیں گی


خضدار(یو این اے)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کرخ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کی تحصیل کرخ میں دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی یہ بروقت اور مثر کارروائی دہشت گردی کے مکمل خاتمے، شہریوں کی جانی و مالی حفاظت اور صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے پختہ عزم کی عکاس ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ ملک و قوم کے امن و استحکام کی خاطر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

WhatsApp
Get Alert