بولان، گھریلو تنازع یا ذہنی توازن کی خرابی پر خونریز واقعہ، شوہر نے بیوی اور 3 کمسن بچوں کو قتل کر دیا

ملزم فائرنگ کے بعد فرار، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے


بولان (قدرت روزنامہ)ضلع کچھی بولان کے علاقے بالاناڑی کے گاوں حاجی تاج میں افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور تین معصوم بچوں کو قتل کر دیا پولیس حکام کے مطابق ملزم شبیر احمد لاشاری نے گھر کے اندر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی مسما ۃ(ن)اور تین کم سن بچے ضمیر نفیسہ اور علیزہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے واردات کے فورا بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی حاجی شہر پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ایس ایچ او حاجی شہر کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہیخاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شبیر احمد لاشاری کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert