بلوچستان ہائی کورٹ کا ایم ڈی کیٹ 2026کے تمام سوال نامے تین روز میں آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم
ایم ڈی کیٹ امتحان کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کو ہدایت، آئینی درخواست منظور

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)عدالت عالیہ بلوچستان کے جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے منعقدہ ایم ڈی کیٹ 2026ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کی آئینی درخواست نمبر 1479 آف 2026 منظور کرتے ہوئے بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کو حکم دیا ہے کہ تین روز کے اندر ایم ڈی کیٹ کے تمام سوال نامے (Question Papers) یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں تاکہ امتحان کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔درخواست گزاروں کی جانب سے آئینی درخواست کی پیروی نصیب اللہ ترین اور دوست محمد مندوخیل ایڈووکیٹس نے کی۔
