چھتر میں ترقیاتی منصوبے پر مسلح افراد کا حملہ، 2 مزدوروں کا اغوا

رستم بگٹی اور فیاض بگٹی کو یرغمال بنا لیا گیا، سڑک کی تعمیر کا کام بند، قانون نافذ کرنے والے ادارے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام


ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب چھتر میں زیر تعمیر سڑک کے کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد کا حملہ دو مقامی مزدوروں کو اغواء کرکے فرار ہوگئے واقعے کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام روک دیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مطابق پولیس تھانہ چھتر کی حدود گزشتہ شب سڑک کی تعمیر کے کام کے دوران نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اسلحے کے زور پر دو مقامی مزدور رستم علی بگٹی اور فیاض علی بگٹی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گیے جبکہ وبقعے کے بعد سڑک پر کام روک دیا گیا اطلاع ملتے ہی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویاں کی بازیابی اور اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی ۔

WhatsApp
Get Alert