پی ٹی آئی کی سیاست اپنی ہی حکمت عملی کے سوالات میں گھری ہوئی ہے، بیرسٹر دانیال چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) لیگی رہنما بیرسٹر دانیال چودھری کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان صاحب! قومی اسمبلی میں سیاسی بیانات اور الزامات لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا خیبر پختونخوا کے عوام کو درپیش دہشت گردی، بدامنی اور گورننس کے مسائل پر سیاست کے بجائے سنجیدہ اور ذمہ دارانہ مؤقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کو محاذ آرائی نہیں، قومی سلامتی، استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات چاہئیں۔پی ٹی آئی کی سیاست آج اپنی ہی حکمتِ عملی کے سوالات میں گھری ہوئی ہے۔ ناکام احتجاج، قیادت کے اندر اختلافات اور خیبرپختونخوا کے سیاسی بحران نے کئی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ عوام کو محض نعروں اور احتجاج کی نہیں، بلکہ امن، استحکام اور عملی کارکردگی کی ضرورت ہے۔

WhatsApp
Get Alert