شہری خبردار، فلو کی جعلی ویکسین فروخت ہونے کا انکشاف

انفلوویک کی مشتبہ جعلی کھیپ پکڑ کر دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے.حکام


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہورمیں فلو ویکسین کی قلت کا فائدہ اٹھا کر جعلی ویکسین فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ڈرگ انسپکٹرز نے انفلوویک کی مشتبہ جعلی کھیپ پکڑ کر دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے.
شہریوں کو صرف لائسنس یافتہ فارمیسیوں سے ویکسین خریدنے کی ہدایت کردی گئی ڈرگ انسپکٹرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مشتبہ جعلی ویکسین قبضے میں لے لی.
واضح رہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز کی قیمتوں کا تنازع حل نہ ہو سکا، جس کے باعث پاکستان میں ان ویکسینز کی دستیابی ممکن نہیں ہوسکی. ڈریپ حکام کے مطابق وفاقی کابینہ نے تاحال فلو ویکسین کی ڈریپ کی تجویز کردہ قیمت کی منظوری نہیں دی، قیمت طے کرنے کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے.

WhatsApp
Get Alert