سینیٹ اجلاس میں سینیٹر رانا ثناءاللہ اور مشال یوسفزئی کے درمیان شدید تکرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو جیل میں رکھنے پر سینیٹر رانا ثناءاللہ کے خطاب کے دوران رہنماء پی ٹی آئی مشال یوسفزئی کے درمیان شدید تکرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی مشیر رانا ثناءاللہ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے اور عمران خان کی بہن کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق آگاہ کررہے تھے۔
رانا ثناء اللہ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ کل عمران خان کی بہن نورین نیازی کو تکلیف ہوئی تو انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جس پر پی ٹی آئی کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے سوال کیا کہ عمران خان کی بہنیں جیل میں کیوں ہیں؟ اس کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی بہنیں جیل میں اس لئے ہیں کہ وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں، وہ لانگ مارچ کرکے اسلام آباد پر حملہ کرنا چاہتی تھیں۔
وہ لوگوں کو ورغلا رہی تھیں۔ جس پر مشال یوسفزئی نے بھی اپنی تکرار جاری رکھی۔
مشعال یوسفزئی اور رانا ثناءاللہ میں لڑائی ۔۔
عمران خان کی بہنیں جیل میں کیوں ہیں ؟ مشعال
اس لیے کہ وہ انتشار پھیلانا چاہتی تھیں وہ اسلام آباد پہ حملہ کرنا چاہتی تھیں ! رانا ثناءاللہ ۔۔۔
کل کو وقت بدلے گا تو رانے کی بیوی اور بیٹی کو بھی اسی الزام میں جیل ڈالا جائے گا ۔۔۔ https://t.co/Y0Vy4K0XIf— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) October 29, 2026
ایکس پر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی ختم ہونی چاہیے ، ان کو جیل سے رہا کرے ، آج سارا دن پارلیمان میں ہم نے خان کی بہن نورین نیازی صاحبہ جو اس وقت آئی سی یو میں ہے ، ان سے ان کی بیٹی کی بہر صورت ملاقات ہونے کے لیے کوششیں کی ، تا کہ وہ اپنی ماں کو دیکھ سکے اور ہمِیں ان کی صحت کے حوالے سے تفصیلات مل سکے ، ہم اپنی لیڈر کی بہنوں کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑینگے ۔ ان کی آواز بنیں گے ان کے لیے آواز اٹھائیں گے ۔
