پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 5 ہزار 100 روپے سستا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں جمعے کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے کا ہوگیا ہے۔
جمعے کے روز 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 373 روپے کمی ہوئی ہے، جس کی نئی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 51 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 980 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
ماہرین سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی افراطِ زر اور شرحِ سود میں متوقع تبدیلیوں کے اثرات قرار دے رہے ہیں، جس کے براہِ راست اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔
