وزراء نے مولانا پر صرف الزام تراشی کی ثابت کچھ بھی نہ کرسکے، مولانا عبدالغفورحیدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ وزراء نے مولانا پر صرف الزام تراشی کی ثابت کچھ بھی نہ کرسکے، سب کچھ آپ کے پاس ہے ریکارڈ نکالیں اور کرپشن ثابت کریں
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو
وزراء نے صرف الزام تراشی کی ثابت کچھ بھی نہ کرسکے ۔ مولانا عبدالغفورحیدری
نہ ہم جذباتی ہوتے ہیں اور نہ صبر وتحمل کا دامن چھوڑتے ہیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری
مولانا فضل الرحمان کے اوپر لگانے والے الزامات کا آغاز 97 سے پہلے کی بات ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
ہم اس وقت سے ان سوالات کا سنجیدہ جوابات دے رہے ہیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری
سب کچھ آپ کے پاس ہے ریکارڈ نکالیں اور کرپشن ثابت کرے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
پروپیگنڈہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑیگی ۔ مولانا عبدالغفورحیدری
ہم نے ان کو آئنیہ دکھایا ہے ریاست ہم سب کا ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
خان آف قلات اغواء کیئے گئے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
ریاست ان کو رہا کروائے یا پھر ریاست کی سرپرستی میں سب کچھ ہورہا ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
آئے روز قرضے بڑھ رہے ہیں امن وامان پورے ملک میں خراب ہوچکا ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
ہم نے نازیبا جملہ کہا لیکن ہماری مقتدرہ نے ریاست کو بنگلہ دیش ، کشمیر کی صورت میں بیچا ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری
اگر ماں کے فرائض ریاست کو یاد دلائیں تو اس سے سیخ پا ہوتے ہیں۔ مولانا عبدالغفورحیدری
ہمیں کسی سے حب الوطنی کی سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں ۔مولانا عبدالغفورحیدری
ان کی پوری دولت دبئی اور سوئزر لینڈ میں ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
آصف زرداری دوست ہے سیاسی تعلقات رہے ہیں لیکن یہ برخوردار محسن نقوی زرداری کا بھی نہیں ہے بلکہ انکا منہ بولا ہے ۔مولانا عبدالغفورحیدری
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 30, 2026
، اگر ریاست کو ماں کے فرائض یاد دلائیں تو سیخ پا ہوتے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزراء نے صرف الزام تراشی کی ثابت کچھ بھی نہ کرسکے ۔
نہ ہم جذباتی ہوتے ہیں اور نہ صبر وتحمل کا دامن چھوڑتے ہیں۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اوپر لگانے والے الزامات کا آغاز 97 سے پہلے کی بات ہے، ہم اس وقت سے ان سوالات کا سنجیدہ جوابات دے رہے ہیں، سب کچھ آپ کے پاس ہے ریکارڈ نکالیں اور کرپشن ثابت کرے۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ پروپیگنڈہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم نے ان کو آئنیہ دکھایا ہے ریاست ہم سب کا ہے۔
خان آف قلات اغواء کیئے گئے۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ریاست ان کو رہا کروائے یا پھر ریاست کی سرپرستی میں سب کچھ ہورہا ہے، آئے روز قرضے بڑھ رہے ہیں امن وامان پورے ملک میں خراب ہوچکا ہے، ہم نے نازیبا جملہ کہا لیکن ہماری مقتدرہ نے ریاست کو بنگلہ دیش ، کشمیر کی صورت میں بیچا ہے۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اگر ماں کے فرائض ریاست کو یاد دلائیں تو اس سے سیخ پا ہوتے ہیں، ہمیں کسی سے حب الوطنی کی سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں، ان کی پوری دولت دبئی اور سوئزر لینڈ میں ہے۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ آصف زرداری دوست ہے سیاسی تعلقات رہے ہیں لیکن یہ برخوردار محسن نقوی زرداری کا بھی نہیں ہے بلکہ ان کا منہ بولا ہے۔
