استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر اہم پابندی ختم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر عمر کی حد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزارت تجارت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 23 اکتوبر 2026 کے میمورنڈم کے جواب میں وضاحت جاری کر دی، جس کے مطابق یکم جولائی 2026 سے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر 5 سالہ عمر کی حد ختم کر دی گئی۔
وضاحت میں بتایا گیا کہ 30 جون کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ پر عمر کی پابندی برقرار نہیں رہے گی، وفاقی کابینہ کے منظور شدہ فیصلے کے تحت عمر کی حد ختم کی گئی۔
مزید کہا گیا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ دیگر درآمدی پالیسی تقاضوں سے مشروط ہوگی، ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔
