فخر زمان، عرفات مہناس کی جارحانہ بیٹنگ، سری لنکا کو شکست، پاکستان نے 18 سال بعد ٹرائی سیریز جیت لی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں فخر زمان کی شاندار سینچری، سعد بیگ کی عمدہ اننگز اور عرفات منہاس کی انتہائی جارحانہ اننگز کی بدولت سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 18 سال بعد سیریز جیت لی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم نے 326 رنز کا مشکل ہدف 9 گیندیں قبل حاصل کرلیا، فخر زمان کی 127 رنز کی دھواں دار اننگز، سعد بیگ کے 74 رنز کی شاندار اننگز ، عرفات منہاس کے 31 گیندوں پر 61 رنز کی طوفانی بلے بازی کی بدولت پاکستان سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب ہوا۔ فخر زمان کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہفتہ کے روز لاہور میں کھیلے گئے ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، جس میں سری لنکا نے 325 رنز کا بڑا اسکور کیا تاہم قومی ٹیم نے 48.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کو فتح کے لیے 326 رنز درکار تھے، تاہم ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود فخر زمان کی شاندار سینچری اور مڈل آرڈر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

سری لنکا کی مضبوط بیٹنگ، پاکستان کو 326 رنز کا ہدف
لاہور میں ڈے اینڈ نائٹ فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ون ڈے ٹرائی سیریز: سلمان آغا کی شاندار سینچری، پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی

سری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنینڈو 38 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، جبکہ کامندو مینڈس نے 128 گیندوں پر 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

کپتان کوشل مینڈس 8 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ اینڈ بولڈ ہوئے۔ پون رتھنائیکے نے 65 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا تاہم وہ حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو فتح کے لیے 326 رنز درکار تھے، تاہم ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باوجود فخر زمان کی شاندار سنچری اور مڈل آرڈر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

سری لنکا کی مضبوط بیٹنگ، پاکستان کو 326 رنز کا ہدف
لاہور میں ڈے اینڈ نائٹ فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنینڈو 49 گیندوں پر 38 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، جبکہ کامندو مینڈس نے 128 گیندوں پر 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

کپتان کوشل مینڈس 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر کیچ اینڈ بولڈ ہوئے۔ پون رتھنائیکے نے 65 گیندوں پر 77 رنز اسکور کیے، تاہم وہ حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

داسن شناکا نے 9 گیندوں پر 17 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ جنتھ لیانگے 6، ساہن آراچیگے 15 اور دنتھ ویلالگے 3 رنز بنا سکے۔

مہیش تھیکشانا 9 اور اسیتھا فرنینڈو 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ دلشان مدوشنکا بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ اترے۔ سری لنکا نے اضافی رنز کی مد میں 15 رنز بھی حاصل کیے۔

پاکستانی بولرز کی کارکردگی
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، سلمان آغا اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 50 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 80 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حارث رؤف نے 10 اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سلمان آغا نے 7 اوورز میں 44 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عرفات منہاس نے 10 اوورز میں 64 رنز اور فہیم اشرف نے 3 اوورز میں 23 رنز دیے، تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

پاکستان کا ہدف کے تعاقب میں مایوس کن آغاز
326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور محض 14 رنز پر 2 اہم وکٹیں گر گئیں۔

معاذ صداقت 5 رنز بنا کر دلشان مدوشنکا کی گیند پر پون رتھنائیکے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے اسی بولر کا شکار بن گئے۔

ابتدائی نقصان کے بعد فخر زمان اور سعد بیگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کے لیے 149 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

فخر زمان کی شاندار سینچری، 127 رنز کی دھواں دار اننگز
فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 127 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

WhatsApp
Get Alert