جھل مگسی : گاجان اور پتھری میں مسلح افراد اور مقامی قبائل کے درمیان گھمسان کی لڑائی، شدید فائرنگ

انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی کمزور گرفت کے باعث قبائل خود مسلح عناصر کے سامنے ڈٹ گئے، فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس


ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جھل مگسی کے علاقوں گاجان اور پتھری میں مسلح افراد اور مقامی قبائل کے درمیان گھمسان کی لڑائی شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری مقامی قبائل نے مسلح افراد کو چاروں اطراف سے گھیر لیا جبکہ مقامی پولیس اور سکیورٹی فورسز بھی مدد کو پہنچ گئے پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقوں گاجان اور پتھری میں نا معلوم مسلح افراد اور لاشاری قبائل سمیت دیگر مقامی قبائل کے درمیان شدید فائرنگ جاری ہے مقامی قبائل کے سینکڑوں افراد نے مسلح افراد کو چاروں اطراف سے گھیر لیا ہے شدید فائرنگ سے پورے علاقے کے عوام میں سخت خوف وہراس پایا جارہا ہے پولیس کے مطابق مقامی قبائل کی مدد کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوع پرپہنچ گئی ہے آخری اطلاعات کے آنے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا ۔

WhatsApp
Get Alert