لاہور (قدرت روزنامہ) موٹر ویز پر مختلف مقامات پر بارش کے باعث موٹر وے پولیس کی جانب سے مسافروں کو اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں . ترجمان موٹر ویز پولیس کے مطابق موٹر ویز کے مختلف مقامات پر بارش اور بوندا باندی جا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گاڑی کے وائپرز درست حالت میں رکھیں اور انہیں وقتا فوقتاً استعمال کریں، قومی شاہرات پر بارش کی وجہ سے پھسلن ہے ،
اس لئے گاڑی کی رفتار کم رکھیں .
ایس ایس پی سید حشمت کمال کے مطابق گیلی سڑک پر گاڑی کی بریک میں زیادہ وقت لگتا ہے لہذا اگلی گاڑی سے زیادہ فاصلہ رکھیں، گاڑی کے اگلے اور پچھلے شیشے صاف رکھیں . ترجمان موٹر وے سید عمران احمد شاہ کے مطابق بارش اور پھسلن جان لیوا حادثہ کا سبب بن سکتی ہے، لہذا شہری صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفر کو اپنے اور دوسروں کیلئے محفوظ بنائیں .
. .