ڈیرہ مراد جمالی، ریلوے ٹریک پر افسوسناک حادثہ، جعفر ایکسپریس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی جاں بحق


نصیرآباد (قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی ٹکر سے چھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔افسوسناک واقعہ کچی پھاٹک کے قریب ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا، جہاں بچی ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت منتشا کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر چھ سال بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے صورتحال کا نوٹس لیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے اسپتال کا دورہ کیا، جہاں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔چھ سالہ بچی کی المناک موت کے باعث علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی، جبکہ واقعے نے اہل علاقہ کو غمزدہ کردیا۔

WhatsApp
Get Alert