سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ کے بعد نیا موڑ! فی اونس قیمت کہاں پہنچ گئی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہونے والی نمایاں کمی کے بعد استحکام دیکھا گیا۔ سونا 3,580 ڈالر فی اونس کی سطح پر فروخت ہوتا رہا۔
عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 17 منٹ پر اسپاٹ گولڈ کی قیمت 3,580.87 ڈالر فی اونس رہی، جس میں گزشتہ کاروباری سیشن کے مقابلے میں معمولی تبدیلی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی قیمت میں شدید کمی ہوئی تھی اور کاروبار کے دوران یہ 3,500 ڈالر فی اونس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے چلی گئی تھی۔ ستمبر 2025 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب سونے کی قیمت اس سطح سے نیچے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں دسمبر میں فراہمی کے لیے سونے کے فیوچر معاہدوں کی قیمت میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3,578.70 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم بھی مہنگے
سونے کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ اسپاٹ چاندی کی قیمت ایک فیصد اضافے کے بعد 41.64 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
اسی طرح پلاٹینم کی قیمت میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 1,301.33 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ پیلیڈیم 2.1 فیصد مہنگا ہونے کے بعد 880.50 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوتا رہا۔
