سرگودھا جانیوالے تمام راستے بند ،کیا آج جے یو آئی کی کانفرنس ،جلسہ ہو گا ؟ ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا

لاہور ( قدرت روزنامہ)سرگودھا جانیوالے تمام راستے بند ،کیا آج جے یو آئی کی کانفرنس ،جلسہ ہو گا ؟ ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے بتایا ہے کہ جےیوآئی سرگودھا کانفرنس کو ناکام بنانے کے لئے پنجاب انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ۔سرگودھا جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ہیں ۔سورج نکلنے کے باوجود دھند کے نام پر موٹروے بند کر دیا گیا۔کانفرنس کے خوف سے عوام کو پریشان کیا جارہا ہے ۔(ن) لیگی حکومت کی یہ فسطائیت اس کے اقتدار کے خاتمے کا آغاز ثابت ہو گی ۔

اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ بزدل حکمران ایک کانفرنس سے بوکھلا اٹھے ہیں،ہزاروں کارکن سرگودھا کی طرف روانہ ہیں ،تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں ۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹ کو پاؤں تلے روند رہے ہیں ۔تمام رکاوٹوں کے باوجود انشاءاللہ کانفرنس منعقد ہو گی۔مولانا فضل الرحمان اور دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے۔کارکن صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں ۔اشتعال میں نہ آئیں ۔بدامنی پھیلانے والوں پر نظر رکھیں ۔

WhatsApp
Get Alert