گیس غائب مگر لاکھوں کے بل جاری، سوئی سدرن کمپنی کی کھلی لوٹ مار کیخلاف کوئٹہ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، سمنگلی روڈ بلاک

محدود آمدنی والے صارفین پر ظالمانہ مالی بوجھ مسلط کر دیا گیا، میٹر ریڈنگ اور بلنگ کے نظام کی فوری شفاف جانچ کی جائے: مظاہرین کا مطالبہ


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) کوئٹہ میں سوئی گیس کے بھاری، غیر منصفانہ اور مبینہ طور پر غلط بلوں کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے سمنگلی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کے بلوں میں غیر معمولی اضافے اور مبینہ طور پر غلط میٹر ریڈنگ کے باعث گھریلو صارفین شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود آمدنی والے افراد کے لیے ہزاروں اور لاکھوں روپے کے بھاری بلوں کی ادائیگی ممکن نہیں، جس سے عام شہریوں پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔احتجاج کرنے والے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کے بھاری اور مبینہ طور پر غلط بلوں کا نوٹس لیا جائے، میٹر ریڈنگ اور بلنگ کے نظام کی جانچ پڑتال کی جائے اور صارفین کو ناجائز مالی بوجھ سے نجات دلانے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔احتجاج کے باعث سمنگلی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور آمدورفت کرنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

WhatsApp
Get Alert