ماورہ حسین اور امیر گیلانی کے مداحوں کیلئے خوشخبری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری معروف آن اسکرین جوڑی اداکار امیر گیلانی اور اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی ہے۔ماورہ حسین نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنے ایک پراجیکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ اپنے نئے پراجیکٹ میں اداکار امیر گیلانی کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ اس کے ہدایت کار شہزاد کشمیری ہوں گے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


اُنہوں نے پراجیکٹ کے بارے میں مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ’یہ ڈرامہ کاشف انور نے لکھا ہے اور اس کی اسکرپٹ وہ ابھی پڑھ رہی ہیں‘۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی امیر گیلانی ہارورڈ سے وطن واپس پہنچیں گے تو اس ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ امیر گیلانی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں عثمان مختار اور سارہ خان شامل تھیں جبکہ یہ ڈرامہ سیریل ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔