کراچی: سوئی سدرن نے گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے اوقات تبدیل کردیے

کراچی(قدرت روزنامہ) سوئی سدرن گیس کمپنی نےگھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صبح ساڑھے 6 سے9 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔

 


اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر 12سے ڈھائی بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی جب کہ شام 6 سے9 بجے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert