آسٹریلیا(قدرت روزنامہ)دنیا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے نرغے میں آ چکی ہے، اس صورتِ حال میں آسٹریلیا کی 2 ریاستوں نے اسکولوں میں طلبہ کے ہفتے میں کورونا وائرس کے 2 ٹیسٹ کرانے کا اعلان کر دیا . غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں اگلے ہفتے اسکول کلاسز میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ ہو گی .
آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے مزید 58 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جن میں نیو ساؤتھ ویلز میں 34، وکٹوریا میں 14 اور کوئنز لینڈ میں 10 اموات شامل ہیں .
طبی ماہرین کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کی وباء عروج پر ہے . کورونا وائرس کے نیو ساؤتھ ویلز میں 20 ہزار 324 کیسز جبکہ وکٹوریا میں 13 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں . آسٹریلیا میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کے بعد اگلے ہفتے سے اسکولوں میں کلاسز شروع ہونی ہیں .