چوہدری سالک کا پنجاب میں کرپشن کے متعلق بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے باہر ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک کا پنجاب میں کرپشن کے متعلق بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے باہر ہے، اگر بیان کا ایجنڈا مریم نواز کی حکومت کو ٹارگٹ کرکے سیاسی مستقبل کو محفوظ بنانا ہے تو پھر سمجھ آجاتی ہے، مریم نواز جس طرح پنجاب کی خدمت کر رہی ہیں، مخالفین کیلئے چیلنج بہت مشکل ہوگا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ چوھدری سالک میرے لئیے بہت محترم ہیں۔ ان کے بزرگوں کا مجھے اپنے بزرگوں جیسا احترام ہے۔
ان کا پنجاب میں کرپشن کے متعلق بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے باہر ہے۔ کرپشن ہمارے معاشرہ کا سب سے بڑا مسئلہ ھے اور یہ تمام سیاسی قیادت مرکزی اور صوبائی کی مشترکہ ذمہ داری ہے کے ملک کو اس لعنت سے پاک کیا جائے۔
چوھدری صاحب ماشاءاللہ مرکزی اور صوبائی دونوں حکومتوں کا حصہ ہیں ۔ دونوں حکومتوں کی قیادت ن لیگ کے پاس ہے الحمدوللہ ۔ مل کر جہاد کرتے ہیں ۔
چوھدری سالک صاحب میرے لئیے بہت محترم ھیں۔ ان کے بزرگوں کا مجھے اپنے بزرگوں جیسا احترام ھے۔
انکا پنجاب میں کرپشن کے متعلق بیان میری ناقص سیاسی سمجھ سے باہر ھے۔ کرپشن ھمارے معاشرہ کا سب سے بڑا مسئلہ ھے اور یہ تمام سیاسی قیادت مرکزی اور صوبائی کی مشترکہ ذمہ داری ھے کے ملک کو اس لعنت سے پاک کیا جاۓ۔ چوھدری صاحب ماشاءاللہ مرکزی اور صوبائ دونوں حکومتوں کا حصہ ھیں ۔ دونوں حکومتوں کی قیادت PMLN کے پاس ھے الحمدوللہ ۔ مل کر جہاد کرتے ھیں ۔
اگر یہ بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈا کا حصہ ھے ۔ کہ مریم نواز کی حکومت کو ٹارگٹ کرکے پنجاب و وفاق میں اپنے لئے جگہ بنائ جاۓ اور سیاسی مستقبل محفوظ کیا جائے تو پھر سمجھ آجاتی ھے۔
مریم نواز جسطرح پنجاب کے شہروں اور دیہات کی خدمت کر رہی ھے۔ اور پنجاب حکومت خدمت کے جو نئے معیار قائم کررہی ہے ۔ مخالفین کے لئے چیلنج بہت مشکل ھو گا۔ انشاء اللہ— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 4, 2026
اگر یہ بیان مستقبل کے کسی سیاسی ایجنڈا کا حصہ ہے کہ مریم نواز کی حکومت کو ٹارگٹ کرکے پنجاب و وفاق میں اپنے لئے جگہ بنائ جاۓ اور سیاسی مستقبل محفوظ کیا جائے تو پھر سمجھ آجاتی ہے۔
مریم نواز جس طرح پنجاب کے شہروں اور دیہات کی خدمت کر رہی ہے۔ اور پنجاب حکومت خدمت کے جو نئے معیار قائم کررہی ہے ۔ مخالفین کے لئے چیلنج بہت مشکل ہو گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، اینکر نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسال کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے قانونی نوٹس میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ چودھری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن کی فائلوں سے الماریاں بھری ہونے کا دعویٰ کیا، لیکن الزامات کے حق میں کوئی مستند ثبوت پیش نہیں کیا، مذکورہ بیانات سے پنجاب حکومت کی ساکھ اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین، اینکر نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسال کردیا گیا۔ https://t.co/mxNq6ZQaNa
— PMLN (@pmln_org) November 3, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے قانونی نوٹس کے مطابق 2 نومبر 2026 کو اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے والے چودھری سالک حسین کے انٹرویو میں پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کرپشن سے متعلق الزامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے قانونی نوٹس میں اعتراض اٹھایا ہے۔
قانونی نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اینکر نعیم اشرف بٹ نے پنجاب میں مبینہ کرپشن کے معاملے کو اجاگر کرواتے ہوئے انٹرویو میں گفتگو کا آغاز کیا، جس کے بعد چودھری سالک حسین نے صوبائی حکومت کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے۔
قانونی نوٹس میں چودھری سالک حسین کے بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے کہ چودھری سالک نے پنجاب میں کرپشن سے متعلق باتیں سننے اور کرپشن کی فائلوں سے الماریاں بھری ہونے کا دعویٰ کیا، لیکن اپنے الزامات کے حق میں کوئی مستند ثبوت پیش نہیں کیا۔
