کیا آپ جانتے ہیں کہ خانہ کعبہ کے اوپر سے ہوائی جہاز نہیں گزرتے لیکن کیوں؟

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)یہ بات توہم سب ہی جانتے ہیں کہ خانہ کعبہ کے اوپر سے ہوائی جہاز نہیں گزرسکتے ، لیکن اسکی صحیح وجہ معلوم نہیں ہے۔آئیے آج کی اسٹوری میں ہم آپکو بتاتے ہیں کے کیوں مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں جہازوں نہیں اڑسکتے۔سعودی پائلٹ عبداللہ صالح الغامدی کے مطابق مکہ مکرمہ کی فضائی حدود سے جہازوں کے نہ گزرنے کی واحد وجہ سعودی حکومت کی جانب سے اس روٹ کو اختیار کرنے پر پابندی کا عائد کرنا ہے۔
سعودی ہوابازی کے ماہر پائلٹ عبداللہ الغامدی کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں سوشل میڈیا پر کیے جانے والے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔ جن میں کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ مقناطیسی فیلڈ کے مضبوط حصار میں ہونے کی وجہ سے شہرمقدس کی فضاوں میں کوئی جہاز نہیں اڑ سکتا۔
پائلٹ الغامدی کا کہنا ہے کہ اس کی اصل وجہ کوئی مقناطیسی میدان نہیں بلکہ سعودی حکومت کی جانب سے حرم شریف کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے فضائی کمپنیوں کو جو روٹ دیا گیا ہے اس میں مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
الغامدی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہیں غیرمعمولی طور پر مقبول ہوئیں جنہیں محض چند گھنٹوں میں 25 لاکھ سے زائد ویوز ملے۔انہوں نے ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس حوالے سے پہلے بھی متعدد بار وضاحت کی جا چکی ہے کہ حرم شریف کے تقدس کے پیش نظر وہاں فضائی روٹ نہیں رکھا گیا۔
فضائی روٹ نہ رکھنے کی دوسری وجہ بیان کرتے ہوئے الغامدی کا کہنا تھا کہ اس کی سائنسی وجہ یہ ہے کہ مکہ مکرمہ بلند وبالا پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے جہاں ہوا کا دباؤ کافی ہوتا ہے۔ جب جہاز وہاں سے گزرتے ہیں تو ہوا کے دباؤ کی وجہ سے شور زیادہ ہو جاتا ہے جو مسجد الحرام میں موجود زائرین اورعازمین کے لیے باعث پریشانی ہوتا اسی لیے سعودی حکومت نے وہاں فضائی روٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

Recent Posts

نامزد گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی تقریب حلف برداری کل ہوگی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات…

9 mins ago

یویو ہنی سنگھ کا مہوش حیات کیلئے گانا، اداکارہ شرما گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ نے دبئی کی ایک…

23 mins ago

سعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلی سطح کا تجارتی وفد…

27 mins ago

صاحبہ نے لڑکیوں کو جلدی شادی کرنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی پرنس چارمنگ…

28 mins ago

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میں خطرناک تصادم‘13افراد زخمی

مستونگ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تحصیل کھڈکوچہ گرو میں دو گاڑیوں میںخطرناک تصادم‘حادثہ…

37 mins ago

میئر لندن صادق خان کی ہیٹ ٹرک مکمل ہونے پرجمائما کا بیان بھی آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ،…

43 mins ago