اسلام آباد ایئرپورٹ پر بندر کی اچانک انٹری، مسافر حیران، ویڈیو وائرل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں اچانک ایک بندر داخل ہوگیا، جسے دیکھ کر وہاں موجود مسافر حیران رہ گئے۔
بندر کبھی ٹرمینل کی چھت پر تو کبھی لاؤنج کی سیلنگ پر گھومتا دکھائی دیا، جبکہ مسافروں نے اس غیر معمولی منظر کی ویڈیوز اپنے موبائل فونز میں محفوظ کرلیں۔
بندر کی ایئرپورٹ میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر وائلڈ لائف حکام کو طلب کیا گیا، جنہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی، تاہم بندر ان کے قابو میں نہ آسکا۔ حکام کی کوششوں کے باوجود وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا اور واپس قریبی جنگل کی طرف چلا گیا۔
ایئرپورٹ جیسے مصروف مقام پر بندر کی اچانک آمد نے مسافروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی اور اس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔
