ان حکمرانوں کو کچھ نہیں کہنا جو بظاہر سامنے ہیں، یہ معصوم ہیں، مولانا اسعد محمود
ہماری جماعت کے نوجوان اپنی قیادت اور جماعت کی عزت کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہمارے ہاتھ، جسم اور روح خارش کر رہی ہے، کسی بھی وقت حکم آ سکتا ہے، اجتماع سے خطاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسعد محمود نے حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر سامنے نظر آنے والے حکمرانوں سے کچھ نہیں کہنا چاہیے کیونکہ یہ معصوم ہیں، اصل صورتحال کچھ اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ، جسم اور روح خارش کر رہے ہیں اور کسی بھی وقت حکم آ سکتا ہے۔
ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کی عزت اور وقار کا خیال اس جماعت کے نوجوان رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے جمعیت علمائے اسلام کی غیرت کو للکارا ہے، تاہم جماعت کے نوجوان اپنی قیادت اور جماعت کی عزت کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اب ہمارے ہاتھ اور جسم بھی خارش کر رہے ہیں اور ہماری روح بھی بے چین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ، جماعت اپنے مؤقف پر قائم رہے گی۔ مولانا اسعد محمود نے حکمرانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بظاہر عوام کے سامنے حکمرانی کرتے دکھائی دیتے ہیں، انہیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود معصوم ہیں۔
ان بظاہر حکمرانوں کو کچھ نہیں کہنا جو سامنے ہیں، یہ معصوم ہیں، ہمارے ہاتھ، جسم اور روح خارش کر رہی ہے، کسی بھی وقت حکم آ سکتا ہے۔ مولانا اسعد محمود https://t.co/3d7XpjeuGI
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) November 6, 2026
دوسری جانب سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نہ چھیڑ ملنگاں نوں! اگر میرے گھر کے اندر جھانکو گے تو اُس آنکھ کو نیزے سے پھوڑ دیا جائے گا، شریعت میں ایسی آنکھ کو پھوڑنے کا کوئی قصاص نہیں، نواز شریف کو کرپشن پر10 سال ملک سے باہر رکھا، آصف زرداری کو8 سال جیل میں رکھا لیکن آج وہ حکمران ہیں، ان کی کوئی اقدار نہیں ہے۔
وہ اسلام آباد میں طلباء کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نہ چھیڑ ملنگاں نوں ! یہ ہمیں اشتعال دلانا چاہتے ہیں، ہم مشتعل نہیں ہونگے۔ لیکن ایک حد ہوتی ہے، اگر میرے گھر کے اندر جھانکو گے تو پھر اُس آنکھ کو نیزے سے پھوڑ دیا جائے گا۔ شریعت میں اگر کوئی آپکے گھر کے اندر جھانکتا ہے تو اس کی آنکھ پھوڑنے کا کوئی قصاص نہیں۔
یہ ہمیں اشتعال دلانا چاہتے ہیں، ہم مشتعل نہیں ہونگے۔ لیکن ایک حد ہوتی ہے، اگر میرے گھر کے اندر جھانکو گے تو پھر اُس آنکھ کو نیزے سے پھوڑ دیا جائے گا۔ شریعت میں اگر کوئی آپکے گھر کے اندر جھانکتا ہے تو اسکی آنکھ پھوڑنے کا کوئی قصاص نہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں طلباء کنونشن سے خطاب— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) November 5, 2026
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کو آپ نے دس سال ملک سے باہر رکھا ، کرپشن کے الزام میں ، آج وہ حکمران ہے ۔ آصف زرداری کو آٹھ سال جیل میں رکھا ، کہا کہ کرپٹ ہے، آج وہ صدر ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج آپ کو اندازہ لگتا ہوگا کہ دھاندلی کرنے والے اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں لانے والے کس کیٹیگری کے لوگ ہیں، ان کا کوئی اقدار نہیں ہے، یہ خود اپنی ذات میں عزت والے نہیں ہیں، یہ طاقت کے بل بوتے پر رویوں کا تعین کرتے ہیں، اخلاق کی بنیاد پر نہیں کرتے۔
